جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا باعث ہوا کا کم دباؤ ختم ہو گیا: محکمۂ موسمیات

جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا باعث ہوا کا کم دباؤ ختم ہو گیا: محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ ختم ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ ختم ہونے کے باعث کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان 3 دنوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں