22

اسلام آباد میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، تاجر ہلاک، مظاہرین کا دھرنا

اسلام ا?باد (حالات کرائم ڈسک) تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، اہل خانہ نے احتجاجا کشمیر ہائی وے بلاک کر دی،شمس کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجہ میں ایک تاجر جاں بحق ہو گیا، تاجروں نے اسلام ا?باد پولیس کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔احتجاجی مظاہرہ میں تاجر رہنمائاجمل بلوچ اور کاشف چوہدری سمیت دیگر شریک ہوئے اور کشمیر ہائی وے بلاک کر دی۔
مظاہرین نے مطالبہ تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔جاں بحق شہری کے اہل خانہ نے تحریری درخواست جمع کروائی۔ درخواست مقتول کے سالے کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ شاہد عمران دودھ دہی کا کام کرتا ہے، گزشتہ رات شاہد عمران اپنے ملازم کے ہمراہ سری نگر ہائی وے کچھ سامان لینے گیا۔اسی دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ا?تشی اسلح سے فائرنگ کی گئی۔
پہلا فائر ملازم نبیل کے کپڑوں کو لگا، اسی دوران نبیل اور شاہد نے شور کیا کہ وہ ڈاکو نہیں ہیں۔ لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی ، فائرنگ کی اور گولیاں شاہد کے پیٹ میں لگیں۔تین گھنٹے کے احتجاج کے بعد شاہد عمران کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رانا وقاص اور لواحقین کی جانب سے کاشف چوہدری نے مذاکرات کئے۔ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات مان لیے اور مظاہرین کے کہنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سری نگر ہائی وے کی بندش سے اطراف کی سٹرکوں پر بھی ٹریفک کا دباو¿ بڑھ گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں