شوہر پر تیزاب پھینکنے کے بعد خاتون آشنا کے ساتھ فرار، خاتون سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

رحیم یار خان(حالات نیوز ڈسک) شوہر پر تیزاب پھینکنے کے بعد خاتون ا?شنا کے ساتھ فرار، شوہر کے جسم کا نصف سے زائد حصہ ب±ری طرح جھلس گیا، خاتون سے متعلق چونکا دینے والا انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔شادی شدہ خاتون کے عشق میں مبتلا شخص نے خاتون کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔شوہر کے ساتھ تیزاب گردی کے بعد خاتون ا?شنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق 2 ملزمان لڑکی کو بھگانے کیلئے اسکے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ خاتون اور اس کے ساتھی دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ تیزاب گردی کا شکار شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جبپسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ تیزاب کی وجہ سے جھلس جانے والی لڑکی کی چند دنوں میں شادی طے تھی۔پولیس کے مطابق سینسرہ گورائیہ کے علاقے میں ملزم عرفان نے متاثرہ لڑکی کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں تعلقات ختم ہوگئے تھے تاہم ملزم سسرالیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی صلح میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی جس پر ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے چہرے اور بازوﺅں پر معمولی زخم آئے ہیں، اگلے ماہ لڑکی کی شادی بھی طے ہے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں