ایک آڈیٹر کی رپورٹ پر کرپٹ خاندان واویلا کر رہا ہے، یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، فیاض الحسن

اسلام آباد (حالات بیورو رپورٹ)) ترجمان حکومت پنجاب و وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک آڈیٹر کی رپورٹ پر کرپٹ خاندان واویلا کر رہا ہے۔ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ شہباز شریف کو مریم نواز کی پنجاب کی کنیز پر اعتبار نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا فردوس عاشق اعوان جعلی کنیزوں کا کہتی تھی۔میں ان لوگوں کو اصل کنیز کہتا ہوں۔ ملک احمد خان کو شہباز شریف نے ترجمان لگا دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو مریم نواز کی پنجاب کی کنیز پر اعتبار نہیں ہے۔ اس کنیز نے آج نیب عدالت کے باہر واویلا کیا ہے۔ پنجاب کی کنیز ملک احمد خان کی بنا پر نوکری کا ڈر ہے۔ ہیلی پیڈ، کورونا میں کرپشن کی بات کی۔پاکستان لیول کی کنیز بھی آج سامنے آگئی۔انہوں نے کہا کہ ان کنیزوں کا کام وزیراعظم اور عثمان بزدار کو برا کہنا ہے۔ انہوں نے کہا اداروں اور حکومت کی سالانہ آڈٹ رپورٹ آئی ہے۔ مقررہ وقت پر رپورٹ نہ ملنے پر آڈیٹر پیرا لکھتا ہی. انہوں نے کہا بیگم صفدر اعوان کی ترجمان، اور ن لیگ آڈٹ رپورٹ پر 56 ارب کی بات کرتے ہیں.ن لیگ کی 10 سالا پنجاب حکومت کے آڈٹ رپورٹر منگوا لیں۔ انہوں نے کہا 100 ارب سے زیادہ آڈٹ ہونگے سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں رمضان شوگر ملز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ نواز شریف نے بھی پانامہ کیس میں بچوں اور بچوں نے ابا جی پر ڈال دیا تھا۔ اگلی پیشی پر شہباز شریف حمزہ اور سلمان کو بھی نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا سرکاری 55 کروڑ سے ن لیگ نے جاتی امراءپر دویوار کھڑی کی تھی۔ اعلیٰ عدالتوں نے پنجاب حکومت کو کورونا وایرس جنگ پر کوٹ کیا۔پنجاب حکومت کی طرح کورونا سے جنگ کریں.۔ انہوں نے کہا ن لیگ نے 19 ویں اسکیل کے لوگ رکھے تھے۔ جو ہر ادارے کے سربراہ سے جواب طلبی کرتے تھی.یہ سب نیب اور ایف ا?ئی بتا چکے ہیں۔انہوں نے کہا ڈیڑھ سال میں شہباز شریف و دیگر انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ سستی روٹی، صاف پانی اسکیم، میٹرو سب پر ا?ڈٹ پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا احسن اقبال کے بھائی کو 95 کروڑ کا ٹھیکہ دیا۔اورنج لائن ٹرین سے صرف 50ہزار افردا مستفید ہوتے ہیں۔ 60کروڑ روپے آپریشنل کاسٹ اور 7کروڑ آمدن ہے۔ 50کروڑ روپے سے زائد ہر ماہ خرچہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ہر ادارے سے دشمنی کی ہوئی ہی.۔ سندھ حکومت کا کوئی بھی ترجمان مناظرہ کر لی.۔ ہماری سندھ حکومت سے اچھی پرفارمنس ہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی کی اصل وجہ ماضی کی حکومت ہے۔ اربوں روپے کے لیے گیے قرض مہنگائی کی وجہ ہیں۔
5 سال میں وزیر خارجہ کا نہ ہونا، ایف اے ٹی ایف کا نہ ہونا مہنگائی کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا 100 فیصد پنجاب کے خاندانوں کو صحت کارڈ ملے گا۔ انہوں نے کہا برآمد 26 ارب ڈالر تک گئی درآمدات پر ہم نے قابو کیا۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ این سی او کے معاملے کو وہ دیکھتے ہیں.۔ انہوں نے کہا نور مقدم کا قاتل سب سے بڑا شیطان اور غلیظ انسان ہی.۔
اس نے حوا کی بیٹی کے خلاف بڑا ظلم کیا. اس کو حقوق مانگنے کا نہیں بات کرنی چاہیی.۔ اس کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے اور پھانسی کے پھندے پر لٹکانا چاہیے۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پتا ہے کہ ان کی بقا نہیں۔ ان لوگوں کا کیرئیر بالکل شٹ ڈاون ہی.کبھی بڑے بھائی تو کبھی کسی کے پاڑو ں پکڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کرپشن کے زکوٹا جن ہیں، وہ کہتے ہیں جس جس کا کہو گے پاو ں پکڑو گا۔ انہوں نے کہا راولپنڈی میں کراچی کی طرح واٹر مافیا نہیں بنے دیں گے۔ انہوں نے کہا 53 ملزم پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں