عمران، شہباز کے حسد میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران، شہباز کے حسد میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب

(ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کے حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب تھک ہار چکا، شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی اے کے حوالے کردیے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، دوائی اور گیس لوٹنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں