پنجاب کے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان

لاہور(حالات نیوز ڈسک) پنجاب حکومت نے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کردیا، پنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4 ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 15 اضلاع راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، خوشاب ، میانوالی، خانیوال، بہارلپور، رحیم یارخان، بھکراورملتان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 15پنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4 ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اسی طرح اسلام آباد انتظامیہ نے بھی این سی اوسی کی ہدایات پرنئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں تمام انڈور اور آو¿ٹ ڈوراجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، آو¿ٹ ڈور تقریبات کی300 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہوگی، اسلام آباد کے تمام انڈور جمز بند رہیں گے، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہیں گی۔انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو سفرکی اجازت ہوگی، اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ جاری امتحانات ایس اوپیز کے ساتھ لیے جائیں گے، تمام پابندیاں12 ستمبرتک جاری رہیں گی۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کورونا کے ہائی رسک 15 اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں نا?فذ رہیں گی،ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی ودیگر شامل ہیں، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ٹرانسپورٹ، سینما گھراور مزارات بند رہیں گے۔مزید برآں پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخواہ کے 8 اضلاع میں 6 سے11 ستمبر تعلیمی ادارے تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث کیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اسکول اور کالجز کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11ستمبر تک بند رہیں گے، پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات ، ہری اور ڈی آئی خان میں تعلیمی ادارے 11ستمبر تک بند رہیں گے۔ اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔پنجاب کے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلانپنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں