شہباز شریف ضمانت میں توسیع کیلئے بینکنگ کورٹ پہنچ گئے

شہباز شریف ضمانت میں توسیع کیلئے بینکنگ کورٹ پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور میں واقع بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔

مالیاتی اسکینڈل میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کے معاملے پر ایف آئی اے بینکنگ جرائم کورٹ میں آج پیشی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نون لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

شہباز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ آئے ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے عدالت سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں