افغان انخلاء، ترکش ایئر فورس کی 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئیں

 
افغان انخلاء، ترکش ایئر فورس کی 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئیں

افغانستان سے انخلاء کے بعد اسلام آباد میں عارضی طور پر قیام پذیر غیر ملکیوں کو آگے پہنچانے کیلئے قطر ایئر فورس کی دو خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر فورس کی پرواز ٹی یو اے ایف 740 اور ٹی یو اے ایف 741 ترکی کے قیصری ایئرپورٹ روانہ ہوئیں۔

دونوں طیارے افغانستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دونوں ترکش فوج طیاروں نے 40 منٹ کے وقفے سے نورخان ایئربیس پر لینڈ کیا، دونوں پروازوں کی روانگی کا شیڈول تاحال نہیں مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں