جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے راضی

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے راضی

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے رضامندی سے آگاہ کردیا۔ وہ عدالت عظمیٰ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود تعارف کے مطابق 55 سالہ جسٹس عائشہ ملک 2012 سے لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اب تک کوئی خاتون سپریم کورٹ میں جج کے عہدے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں