برطانوی سیکریٹری خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

افغانستان معاملہ: برطانوی سیکریٹری خارجہ دو روزہ  دورے پر پاکستان پہنچیں گے

افغان معاملے پر برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب پاکستان میں افغان نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

ڈومینک راب کا دورہ پاکستان دو روز کا ہوگا، جبکہ اس کے بعد ڈومینک راب افغانستان کے ارد گرد کے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد افغانستان میں رہ جانے والوں کو بچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں