گوجرپورہ، 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

گوجرپورہ، 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

لاہور کے علاقے گوجرپورہ میں تین ملزمان نے دو لڑکیوں کو اغوا کر کے  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سےاغوا کیا اور گوجرپورہ لا کر کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ فیکٹری مالک کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

لاہور میں زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعات نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ترجمان پولیس  کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے، ہرممکن اقدام یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں