ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی زیر صدارت سپیشل پرا ئس مجسٹر یٹس کا خصوصی اجلاس

راولپنڈی(حالات جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی محمد علی نے سپیشل پرا ئس مجسٹر یٹس کی کا ر کر دگی کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ پرا ئس مجسٹر یٹس اپنی کا ر کردگی کو بہتر بنائیںاور روزانہ کی بنیاد پر50 سے 60 انسپکشنز لازی کر یں۔ اشیاءخوردونوش کی سر کاری نرخ نا موں پر دستیا بی کے ساتھ ساتھ ریٹ لسٹ آویزاں کر نے کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر قیمت ایپ کا ڈ یٹا شئیر کر نے کی ہدا یت کی اور کہا کہ پرا ئس مجسٹر یٹس کی کا ر کر دگی کو باقا عدہ ما نیٹر کیا جائے گا اور بہتر کار کر دگی نہ دکھا نے والوں کو فوری طور پر فا رغ کر نے کے احکا مات جاری کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ہد ا یت کی کہ ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنو عی مہنگائی پیدا کر نے والوں کو کو ئی نر می بر تی جائے اورعوام کو ر یلیف فرا ہم کر نے کے لئے تما م سٹورز پر قائم کئے گئے ڈی سی کا ﺅ نٹرز پر اشیا ءخو ر دو نوش کے معیار اور ان کی سرکاری نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کو پرا ئس کنٹرول کے ضمن میں کئے جا نے والے اقدامات کی تفصیل سے ا?گاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں کل12987چھا پوں کے دوران مجمو عی طور پر4,414,406 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یکم اگست2021 سی31 اگست 2021 کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (صدر) خضر حیات اور ان کے عملہ نے صدر سب ڈو یڑن کی حدود میں287چھاپوں کے دوران14ایف آئی آرز اور493,000روپے جر ما نہ کیا۔نو شین اسرار اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) نے کینٹ سب ڈو یڑن کی حدود میں118چھاپوں کے دوران213,000روپے جر ما نہ کیا۔ اسی طرح وقا ص سکندری اسسٹنٹ کمشنر (سٹی ) نے سٹی سب ڈو یڑن میں280 چھاپوں کے دوران308,000روپے جر ما نہ کیا۔ رمیشاجا وید اسسٹنٹ کمشنر ( کلر سیداں) نے اپنے عملے کے ہمراہ تحصیل کلر سیداں میں263 چھاپوں کے دوران41,000روپے جر ما نہ کیا۔یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر (کہوٹہ) اور ان کے عملے نے 236 چھاپوں کے دوران73,200روپے جر ما نہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر (گو جر خان) غلام سرور کی جا نب سے اپنی تحصیل میں865چھاپوں کے دوران370,000روپے جر ما نہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (مری) محمد اقبال کی جا نب سے اپنی تحصیل میں 262 چھاپوں کے دوران161,5000روپے جر ما نہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (ٹیکسلا) شہزاد محبوب کی جا نب سے اپنی تحصیل میں377 چھاپوں کے دوران332,000روپے جر ما نہ اور 08ایف آئی آرز درج کی۔ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) انیشائ ہشام کی جا نب سے 72چھاپوں کے دوران31,500روپے جر ما نہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مستنصر گل کی جا نب سے 225 چھاپوں کے دوران81,000روپے جر ما نہ کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں