46

تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان سکیورٹی معاملات کی ازخود نگرانی کریں گے* ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ

رپورٹ حیدرآباد بیورو چیف نوید فاروقی۔
ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی جانب سے جمعہ مبارک کے اجتماعات کیلئے مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت اور مربوط کرنے کے احکامات جاری کردیٸے گئے*

*تمام SDPOs/SHOs کو خصوصی احکامات جاری۔*

*مساجد اور امام بارگاہوں کی طرف آنے جانے والی تمام شاہراوں اور گذرگاہوں پر انتہائی مربوط سیکیورٹی, اسنیپ چیکنگ اور پولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے۔*

*تمام ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے دوران اور نماز کے بعد اجتماعات کے اختتام تک مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کرینگے*

*تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان سکیورٹی معاملات کی ازخود نگرانی کریں گے*

*مساجد اور امام بارگاہوں میں آنے والی تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کو لازمی بنائیں۔*

*سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام پولیس اہلکار نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے افراد کی مکمل جامع تلاشی لیں۔*

*مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سے ٹھیلوں اور گاڑیوں کو مخصوص دوری پر پارک کرایا جائے اور مشکوک افراد کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جائے*

*ایس ایس پی حیدرآباد کی تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک حرکت، سرگرمی یا مشتبہ لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل وغیرہ دیکھیں تو فوراً اسکی اطلاع ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانہ پر دیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں