راولپنڈی (حالات نیوز ڈسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز، ملٹری ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت اس وقت انتہائی ناساز ہے۔
26 اگست کو کرونا کی تشخیص کے بعد ایٹمی سائنسدان کو ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں کرونا وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 5 روز سے زیر علاج ہونے کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت تاحال ناساز ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے علاج کے ذریعے ان کی طبیعت میں بہتری لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔