مولانا فضل الرحمان کا ریمورٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، حافظ حسین احمد

مولانا فضل الرحمان کا ریمورٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، حافظ حسین احمد

حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہ استعفیٰ دے گی اور نہ ہی لانگ مارچ ہوگا، مولانا فضل الرحمان کا ریمورٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا مزاحمت اور مفاہمت سے انکار درحقیقت نواز شریف کے بیانیہ سے انکار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی حکومت کے قیام کی باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہیں، شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی حکومت کے نہیں سندھ حکومت کے خلاف تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بڑی ہوشیاری سے استعفوں کا معاملہ لاکر پیپلز پارٹی کو الگ کیا، مولانا فضل الرحمان کا ریمورٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں