پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

پشاور، ضلع خیبر، سوات، باجوڑ اور دیربالا میں بادل جم کر برسے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل درجے کی مون سون ہوائیں کل سے سندھ میں داخل ہوں گی۔ کراچی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں