بھارت میں تابکاری مواد کی پھر چوری، پاکستان کا اظہارِ تشویش، تحقیقات کا بھی مطالبہ

بھارت میں تابکاری مواد کی پھر چوری، پاکستان کا اظہارِ تشویش، تحقیقات کا بھی مطالبہ

پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مطابق بھارت میں دو لوگوں کو تابکاری مواد کیلیفورنیم رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا، یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا۔

ترجمان دفتر نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں