شہر قائد میں عجیب و غریب واقعہ، آوارہ کتا شہری کا پستول لےکر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (حالات نیوز ڈسک ) شہر قائد میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ، آوارہ کتا شہری کا پستول لےکر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اگر آپ اپنا لائسنس والا اسلحہ رکھیں اور پھر یہ سامنے سے ہی غائب ہوجائے تو کتنی پریشانی ہوگی۔ایسا ہی ایک دلچسپ و عجیب واقعہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پیش آیا، جہاں ٹریول ایجنٹ کی پستول ا±س کے دفتر کے باہر سے غائب ہوگئی۔
ٹریول ایجنٹ نے پستول غائب ہونے کے بعد اسے تلاش کیا تو ا±سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں ا±س نے چیک کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکاڈ دیکھا۔ٹریول ایجنٹ نے ویڈیو میں دیکھا کہ وہ جب فرش پر پستول رکھ کر دکان کا شٹر کھول رہا تھا تو اسی دوران آوارہ کتا پستول منہ میں دبا کر بھاگ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں