لندن (حالات نیوز ڈسک) 12 سالہ کمپیوٹر کوڈر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، احمد نامی بچے نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران 6 کروڑ سے زائد رقم کما لی، احمد کے ا?ن لائن پیسہ کمانے کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 12 سال کے بچے کھیل کود یا تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں مگر بنیامین احمد اس عمر میں کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔لندن میں مقیم 12 سالہ بنیامین احمد نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کمالیے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق non-fungible tokens یا این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے 12 سالہ بچہ اتنی ا?مدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔بنیامین نے 5 سال کی عمر میں اپنے والد عمران احمد (جو ویب ڈویلپر ہیں) سے متاثر ہونے کے بعد کمپیوٹر کوڈ کو سیکھنا شروع کیا تھا۔رواں برس بنیامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور اپنے ا?رٹ ورکس کی کلیکشن سیریز کو فروخت کرنا شروع کیا، جس کو اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا۔این ایف ٹیز ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں جو جے پیگز اور ویڈیو کلپس سمیت ا?رٹ کی دیگر اقسام کی نمائندگی کرتے یں۔ان اثاثوں کی ا?ن لائن خریدوفروخت کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہےے اور بنیادی طور پر یہ ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ڈیجیٹل ملکیت کے لیے مختص ہے۔ان اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات ایک بلاک چین ڈیجیٹل لیجر میں اسٹور کی جاتی ہیں۔بنیامین نے پہلی این ایف ٹی کلیکشن رواں موسم گرما کے شروع میں متعارف کرائی تھی جو مائن کرافٹ یای ہا کے 40 اواتارز ہر مشتمل تھی۔اس کلیکشن کو بنیامین نے خود کوڈ اور ڈیزائن کیا تھا مگر وہ اس وقت فروخت نہیں ہوسکی تھی۔بعد ازاں جون میں اس بچے نے weird وہیلز نامی کلیکشن پر کام شروع کیا تھا جس میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھی۔بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹرلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔اس موقع پر بنیامین احمد کو 80 ایتھر (بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو 2 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کے برابر تھی۔بعد ازاں اس نے مزید 30 ایتھر ری سیلز سے کمائے (ہر ری سیل پر بنیامین کو ڈھائی فیصد رائلٹی ملے گی) اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی 4 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔بنیامین کے ٹوئٹر پر اس وقت 11 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں اور اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں بلکہ ایک کرپٹو کرنسی والٹ ہے۔ اس نے کہا کہ ‘میں اپنے تمام ایتھر اپنے پاس رکھوں گا اور اسے نقد رقم میں تبدیل نہیں کراو?ں گا، یہ ممکنہ طور پر ابتدائی ثبوت ہے کہ مستقبل میں لوگوں کو بینک اکاو?نٹ کی ضرورت نہیں وہگی بلکہ ایک ایتھر ایڈریس اور ایک والٹ کافی ہوگا۔اسی طرح کا ایک واقع متحدہ عرب امارات میں پیش ا?یا تھا، جب بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے نے ایک ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 15 کروڑ روپے) کی لاٹری جیت لی۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے کے والد نے اس کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تو اس کا رافل ڈرا میں ایک ملین ڈالر کا جیک پاٹ لگ گیا۔گلف نیوز کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے رمیز رحمان گزشتہ ایک برس سے دبئی میں مقیم ہیں ، کچھ روز پہلے انہوں نے اپنے بیٹے محمد صلاح کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا۔رمیز رحمان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی خبر سن کر مجھے بیحد خوشی ہوئی، اب میرے بیٹے کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے۔31 سالہ رمیز رحمان ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اکاﺅٹنٹ کام کرتے ہیں ، ان کا بیٹا محمد صلاح 13 فروری کو اپنی پہلی سالگرہ منائے گا۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی