عمران خان سے استعفیٰ لینے کیلئے نکلنے والے آج کہاں ہیں، شاہ محمود قریشی

عمران خان سے استعفیٰ لینے کیلئے نکلنے والے آج کہاں ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ہے، جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھا وہ آج کہاں ہیں۔

 ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گذشتہ تین سال سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا چار ملکی دورہ کامیاب رہا، پاکستان خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں