شیخوپورہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون پر تشدد، لیگی ارکان پر مقدمہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخوپورہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون پر تشدد کے الزام میں ن لیگ کے مقامی عہدیدار سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا، جبکہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق ن لیگ شیخوپورہ سٹی کے صدر میاں منور اقبال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مکان پر قبضے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون عالیہ جیلانی کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانا بی ڈویژن پولیس نے میاں منور اقبال سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں ملزمان پر 10 لاکھ روپے اور 40 تولے زیور چوری کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں