فیٹف کے صدر کو خط لکھ کر کہا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے، رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ فیٹف کے صدر کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ نریندر مودی دہشت گردی کو مالی طور پر فروغ دے رہا ہے جس کے باعث بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل ہونا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے 87 ڈسٹرکٹ میں داعش کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کے صدر کو خط میں لکھا کہ بھارت دہشت گردی کی فنانسنگ کر رہا ہے جس پر اسے گرے لسٹ میں شامل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں