مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا، میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے کپڑوں کے برانڈ کے متعلق مذہبی اسکالر کے ترجمان شبیر احمد عثمانی نے تصدیق کی اور کہا کہ جلد ہی کُرتا اور شلوار قمیص کا برانڈ لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ برانڈ کب لانچ کیا جائے گا اس حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ
مولانا طارق جمیل اپنی ثقافت سے جڑے رہنے کے لیے کرتا اور شلوار قمیص کا برانڈ لانچ کریں گے۔دوسری جانب

یہ بات سامنے آئی ہے کہ معروف ویب سائٹ لنکڈ ان پر ایم ٹی جے_ طارق جمیل کے نام سے برانڈ کا پیج بھی بنا دیا گیا ہے، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا طارق جمیل کر رہے ہیں، اس برانڈ کے لئے سائٹ پر ملازمت کا اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں