زیارت میں شہید لیویز اہل کاروں کے لواحقین اور قبائلیوں کا دھرنا

بلوچستان کے شہر زیارت میں شہید لیویز اہل کاروں کے لواحقین اور قبائلیوں نے زیارت کراس پر دھرنا دے دیا۔

شمالی بلوچستان کی اہم قومی شاہراہ پر ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔ مظاہرین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک میتوں کو سپردِ خاک نہیں کیا جائے گا۔

لیویز اہلکاروں کی شہادت کیخلاف زیارت، مسلم باغ، خانو زئی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورا لائی میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں