ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، موٹرسائیکل سوار 2 کم عمر بھائی جاں بحق

فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، موٹرسائیکل سوار 2 کم عمر بھائی جاں بحق

فیصل آباد میں موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو کم عمر بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے تیسرے 11 سالہ بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ جھمرہ روڑ پر پیش آیا جہاں ایک گیارہ سالہ لڑکا اپنے دو بھائیوں کو موٹر سائیکل کی سواری کروا رہا تھا کہ اس دوران مصروف شاہراہ پر موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کم عمر سفیان اور سلمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے 11 سالہ بابر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں