عمران خان کی اسکول کرکٹ کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے اسکول کرکٹ کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کردی۔

وزیراعظم نے سینٹرل پنجاب ایسوسی ایشن کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا، پنجاب میں 870 اسکولوں اور231 کالجز کے گراؤنڈز کو بہتر بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اسپورٹس سے متعلق 355 سہولیات بھی پنجاب بھر میں فراہم کی گئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے صوبے اسپورٹس کی سہولتیں فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں