راولپنڈی پولیس کی کارروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ہفتہ 28 اگست راولپنڈی(حالات کرائم ڈسک) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان گرفتارکو کرکے ان کے قبضہ سی1160گرام چرس اور05لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاﺅن پولیس نے عبداللہ فیصل 120گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے جنید خورشید سی120گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد عثمان سی120گرام چرس، عمران محمد اختر سی120گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے شہزاد احمد سی400گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عائشہ بی بی سی280 گرام چرس اورتھانہ نصیر آباد پولیس نے ایلیا پطرس سی05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ پیرودہائی پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والی03ملزمان گرفتارکرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے 03ملزمان جنید محمود، افضل بیگ اور احسان اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے ہوائیاں150،کلاشنکوف پٹی15، آتشی آنار13 اورچائنہ اسٹک10برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودہائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی کرنے اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے اپنی جانوں کے ساتھ شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ایسے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان مناظر علی ، زین علی اور محمد وقاص کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن برا?مد ہوئے، ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محسن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بوربرآمدکرلیا، ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زونین صفدرکوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان احمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برامدکیا،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعزاز خلیل کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برا?مد ہوا،ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ممتاز خان اور زاہد خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برا?مد ہوئے، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان علی کو گرفتا ر کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور برآمد کرلیا، ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مبین شاد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعمان محمود کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے تھانہ گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس ایچ او گنجمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں