لاہور(حالات نیوز ڈسک) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں حکومت کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا،اس فارم میں گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس فارم میں اعلی نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کر کے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے نجی ٹی وی کے مطابق 1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم ہے، جہاں پر امریکہ سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلی نسل پیدا کی جا رہی ہے۔چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بعد بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اوکاڑہ بہادر نگر فارم میں 1916 سے گدھوں کی افزائش نسل پر کام ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے اس کام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹیکسمصنوعات اور ادویات میں استعمال کرتا ہے اور وہ مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔بہادر نگر فارم اوکاڑہ کے منیجر ڈاکٹر منصور مبین کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے معاشی رجحانات ہمارے دیہاتوں میں انقلاب لا رہے ہیں، امید ہے کہ اس پراجیکٹ سے ملکی دیہاتوں میں لوگوں کے پاس اعلی نسل کے گدھے ہوں گے، جن سے وہ نہ صرف مال برداری کا کام لیں گے بلکہ ان کی فروخت سے کثیر زرمبادلہ کمائیں گے۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ