راولپنڈی(حالات نیوز ڈسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد امن کیلئے مدد کرنا ہے،آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستا ن کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی، آرمی چیف نے دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دْنیا میں واپسی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے
حکومتی وفد کی اہم بیٹھک، فضل الرحمان کو دوبارہ آئینی ترامیم پر قائل کرنے کی کوشش
صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
اہم شاہراہیں کھول دی گئیں صورتحال معمول پر ہے: محسن نقوی کی وزیر اعظم کو بریفنگ
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا
عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج
وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی
مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں: حافظ نعیم الرحمان
عمران خان کی دونوں ہمشیرہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے