بلوچستان کے پر فضا مقام زیارت کے علاقے کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کے لواحقین نے دھرنا دیا ہوا ہے۔
گزشتہ روز کچھ میں مانگی ڈیم کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے زیارت ہرنائی کراس پر دھرنا دیا گیا ہے، دھرنے کے شرکاء نے دھماکے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور واقعے پر جوڈیشیل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحصیلدار زیارت کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں آج کوئٹہ سے زیارت منتقل کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ کے قریب مانگی ڈیم سے اغواء کیئے گئے 2 مزدوروں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے، ان کی تلاش جاری ہے۔
زیارت کے تحصیلدار نے یہ بھی بتایا کہ مانگی ڈیم سے اغواء کیے گئے 2 مزدوروں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ 2 مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ مسلح افراد نے 2 روز قبل مانگی ڈیم سے 4 مزدوروں کو اغواء کر لیا تھا۔