پاکستان نے امریکی فوج کی درخواست منظور کرلی

پاکستان نے امریکی فوج کی درخواست منظور کرلی

امریکا اور اتحادی افواج نے 31 اگست تک افغانستان سے حتمی انخلا کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے، جسے پاکستان نے قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست امریکی فوج اور نیٹو نے کی، پاکستان نے امریکی درخواست منظور کرلی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلقہ افراد کو لے کر پروازیں کراچی اور پشاور بھی پہنچیں گی جہاں سے اُنہیں امریکا اور دیگر مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔

افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی پانچ ابتدائی پروازیں کراچی میں اُتریں گی، افغانستان سے کراچی لائے گئے افراد کےلیے رہائشی انتظامات سندھ حکومت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اُتارنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں