کراچی یونیورسٹی میں طلبا کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی یونیورسٹی میں طلبا کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی یونیورسٹی میں طلبا کی ویکسی نیشن کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، صبح کی شفٹ میں دو، شام میں ایک ٹیم کام کرے گی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اکرم سلطان اور وائس چانسلر خالد عراقی نے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں صحتمندانہ ماحول ہے، اگر ضرورت پڑی تو موبائل ویکسی نیشن کا بھی آغاز کریں گے۔

ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہاکہ پردے کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے ہر ٹیم میں ایک خاتون بھی ہوں گی،ہم سو فیصد ویکسی نیشن چاہتے ہیں،کوشش ہے کہ تمام سرکاری اور نجی جامعات میں ویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں۔

وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی خالد عراقی نے کہاکہ میں سندھ حکومت اور ڈاکٹر اکرم سلطان کا شکر گزار ہوں، ہمارا ایک ویکسی نیشن سینٹراسٹاف کے لئے بھی ہے،اب طلبا کی ویکسی نیشن کا بھی آغاز کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اس بارے میں آگاہی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں