اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔انصاف یوتھ ونگ کی ٹیمیں بڑی اسکرینوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔ گلگت، ملتان اور حیدر آباد میں بھی بڑی اسکرینز پر وزیراعظم عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے وہ تین سال میں نہ لوگوں کو نوکریاں دے سکی ہے اور نہ ہی مکان دے سکی ہے الٹا اس نے مہنگائی کا سونامی لاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ملک میں نظام عدل مفلوج ہوچکاہے ،خورشید شاہ کو دو سال سے قید میں رکھ کر ٹرائل کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری ملک بھر میں قانون اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں وکلاء کنونشن منعقد کیے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے وہ تین سال میں نہ لوگوں کو نوکریاں دے سکی ہے اور نہ ہی مکان دے سکی ہے الٹا اس نے مہنگائی کا سونامی لاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جو گذشتہ چالیس سال سے حالت جنگ میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہیئے کہ وہ کسی ملک میں جارحیت نہ کرے ورنہ اسے پھر رات کی تاریکی میں دم دبا کر بھاگنا پڑے گا ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یا آل۔پارٹیز کانفرنس بلائے اور قوم و سیاستدانوں کو اعتماد میں لیں۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی