لاہور(بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے منصوبوں کی تشہیر نہ کرنے پر شکوہ بھی کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ایجوکیشن کنونشن2021 میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو آپ کی طرف سے مختلف شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جاتی ہے۔وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے تعلیم پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔لیکن میںسوچتا ہوں کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں اور آپ نے وہ کام کئے ہیں جوپنجاب کے سوا پاکستان میں کوئی اور صوبہ نہیں کر رہالیکن کسی کو اس کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب تباہ ہوگیا ،پنجاب میں بربادی آ گئی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنا نام سامنے لانا نہیں چاہتے اورچپ کر کے کام کرتے رہتے ہیں اس وجہ سے لوگ تنقید کرتے ہیں۔ گزشتہ حکومت چھوٹا سا کام کرتی تھی لیکن اس کی بے پناہ تشہیر کرتی تھی آپ نے کتنے بڑے کام کئے ہیں لیکن تشہیر نہیں کی۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی