پُرامن افغانستان خطے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

پُرامن افغانستان خطے کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی سیکورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے تحفظ، سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے، عالمی برادری افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں