جہانگیر ترین گروپ کے نذیر چوہان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

جہانگیر ترین گروپ کے نذیر چوہان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نذید چوہان نے وزیر اعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ میری وزیر اعظم سے ملاقات ہو گئی ہے اور اپنی غلطیوں پر میں نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی ہے۔

نذیر چوہان نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم کو کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں، آپ میرے قائد ہیں، مجھے معاف کردیں۔

نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے انہیں معاف کردیا ہے، پہلے ڈانٹ سننے کو ملی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتایا بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ ترین گروپ کے 11 اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے، میں جلد ان 11 ارکان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرواؤں گا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں