راولپنڈی حلقہ پٹوار ی سہال ملک آصف راشی مافیا کا سردار نکلا،1کنال14مرلہ انتقال اندراج کے لئے 30ہزار روپے رشوت لی اورمزید حرام کھانے کے لئے انتقال تصدیق نہ کروایا۔

راولپنڈی(حالات شکایات سیل)غلام شبیر ولد منظور حسین سکنہ پنڈ ملہو تحصیل و ضلع راولپنڈی نے درخواست میں موقفاپنایا ہے کہ اس نے موضع سہال میں 2کنال 14مرلہ اراضی خرید کی اور اس اراضی کو اپنے والد منطور حسین کے نام منتقل کروانا چاہتا تھاجس سلسلہ میں اس نے متعلقہ پٹواری سہال ملک آصف سے رابطہ کیا ، ملک آسف نے مجھے اپنے منشی کو ملنے کے لئے کہا جس نے انتقال کے بدلے 30ہزار روپے رشوت ڈیمانڈ کی اور میں نے وہ رشوت روبرو گواہان کے متعلقہ پٹوار ی سہال ملک آسف کے منشی قمر کو ادا کر دی جس پر منشی نے انتقال نمبر 16708درج کر کے مجھے اس انتقال کی تصدیق کے لئے کچھ دن انتظار کرنے کو کہاغلام شبیر کے مطابق یہ انتقال جولائی میں درج کیا گیا اور اب اگست ختم ہونے کو ہے لیکن انتقال کی تصدیق ابھی تک نہیں کروائی گئی غلام شبیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کرپٹ پٹواری سہال ملک آصف میری زمین جعل سازی سے کسی قبضہ گروپ کو فروخت نہ کر دی جائے اور مجھے اپنے حق سے معروم نہ کر دیا جائے ۔غلام شبیر نے مذید بتایا کہ 2011میں بھی سائل نے موضع سہال میں کچھ رقبہ خرید کیا ہوا ہے اور اس کا انتقال بھی درج ہے اور میں نے کئی مرتبہ حلقہ پٹواری سے فرد ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا لیکن ابھی تک مجھے فرد ریکارڈ جاری نہیں کیا گیا مجھے اندیشہ ہے کہ حلقہ پٹوار ی سہال ملک آصف جو انتہائی راشی،بدیانت اور جھوٹا ہے نے کہیں میری زمین کو خرد برد نہ کر دیا ہو۔غلام شبیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری حلقہ سہال ملک آصف کو فوری suspend کر کے اس کے خلاف انکوائیری مقرر کی جائے اور جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے فارغ کیا جائے اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ یہ کرپٹ پٹواری اپنی حیثیت سے بڑھ کر پر تعیش زندگی گزار رہا ہے تو فوری طور پر اس کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط کر کے بیچ دی جائے اور رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا جائے نیز اس کرپٹ اور جھوٹے پٹواری کو کڑی سے کڑی سزا دیکردوسروں کے لئے اسے نشان عبرت بنادیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں