اسلام آباد(کرائم رپورٹر)جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتارکرلیا، لاکھوں روپے مالیت کے 18موٹر سائیکل برآمد، مزید برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا تھا اور گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو موقع ملتے ہی ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرتا تھا، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے سد باب اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لئے سی آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیا تھا جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد اسحاق معہ جوانوں پر مشتمل ایک پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر فیض آباد کے علاقہ میں کامیاب ریڈ کر کے موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے اہم ملزم محمد محسن علی کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے ابھی تک لاکھوں روپے مالیت کے 18موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دن اور رات کے وقت جب بھی موقع ملتا تھا موٹر سائیکل چوری کرتا تھا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کم قیمت پر بیچ دیتا تھا،ملزم نے کچھ چوری شدہ موٹر سائیکل چکوال میں بھی بیچے تھے، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد میں تھانہ انڈسٹریل ایریا،شمس کالونی اور آبپارہ میں 07مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے اور مزید برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد اس بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا ئ الرحمان اور ٹیم کو شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، مزید تمام افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لئے پٹرولنگ کو موثر بنائیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ دوبارہ ایسی وارداتوں میں ملوث تو نہیں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی