منج راجپوت الپیال قبیلہ کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرچوہدری قمر اعجازکو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے پر مبارک بادپیش کی گئی۔

اسلام آباد( جنرل رپورٹر)منج راجپوت الپیال قبیلہ کی جانب سے اپنے سپوت چوہدری قمر اعجاز کواسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹربننے پر مبارک باد پیش کی گئی اورساتھ ساتھ ان کے لئے نیک خواہش کا اظہار کیا گیا چوہدری قمر اعجاز کامختصر تعارف کچھ یوں ہے۔
آپ1989 میں اسلام آباد پولیس کی صف میںایک کانسٹیبل کی حیثیت شامل ہوئے میں اوراپنی انتھک محنت اور دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے مختلف تھانہ جات میں بطور محرربھی اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے سر انجام دی بعد ازاںاپنی لگن اور فرض شناسی سے ترقی کرتے ہوئے اے ایس آئی کے عہدہ تک پہنچے اس دوران مختلف تھانہ جات میں بطور تفتیشی فرائض منصبی دیانت داری سے سر انجام دیئے اورہر تفتیش کا میرٹ پر فیصلہ کیا آپ سینئیر افسران کے ساتھ بطور ریڈر اور سٹاف آفیسر بھی تعینات رہے آپ کی اس شاندار کردگی پرجناب آئی جی اسلام آباد ، جناب ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے آپ کو مختلف انعامات سے نوازا، آپ کا تعلق منج راجپوت الپیال قبیلہ تھانہ چونترہ تحصیل و ضلع راولپنڈی کے گاو¿ں سنگرال سے ہے آپ نمبردار چوہدری فیض محمد کے فرزند ارجمند ہیں اور سابق ایس ایس پی اسلام آباد چوہدری لیاقت علی صاحب کے بھتیجے ہیں۔آپ اپنے علاقہ چونترہ میں بھی نیک نامی جانے اور پہچانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ منج راجپوت الپیال قبیلہ نے چوہدری قمر عجاز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ہم روزنامہ حالات اور حالات نیوز کی جانب سے چوہدری قمر اعجاز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اپنے کام کو یوں ہی میرٹ پر سر انجام دیتے رہیں اور اپنے قبیلہ کا سر فخر سے بلند کرکے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں