راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروایاں جاری

راولپنڈی(حالات کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،07ملزمان گرفتارکو کرکے ان کے قبضہ سے 03 پستول30بور معہ ایمونیشن،01کلوشنکوف معہ ایمونیشن ،04بوتل شرا ب اور 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے نوشاد آصف سی01پستول30بورمعہ ایمونیشن، زین شاہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ سول لائن پولیس نے وسیم خان سی01کلوشنکوف معہ ایمونیشن، محمد نذیر سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ وارث خان پولیس نے شہزاد سی02بوتل شراب،افتخار علی سی02بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے یوحنا محبوب سی05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایچ او نیوٹاﺅن اورایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان مدثر جاوید، عاصم اختراور حفیظ اختر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان مدثر جاوید اور عاصم اخترسال2020سے تھانہ نیوٹاﺅن پولیس کو مطلوب تھے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ الحرم سٹی کے قریب گزشتہ رات 04 موٹرسائیکل سواروںنے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 03 فرار ہونے میں کامیاب ہو گے،گزشتہ رات سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ا?ج صبح شناخت کر لیا گیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت ایاز حسین کے نام سے ہوئی، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،موقعہ سے ملزم کا زیر استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، ملزم کو مقدمہ نمبر 1317/21 تھانہ صدر بیرونی کے مدعی اور مقتول محمد نصیر کے لواحقین نے ہسپتال میں شناخت کر لیا ہے،ملزم نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مقتول محمد نصیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم ڈکیتی، رابری، منشیات اور ناجائز اسلحہ کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے
ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نذیر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو240گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او سول لائن او رپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔سوشل میڈیا پر مری میں سیاح کے ساتھ لڑائی جھگڑا کی شکایت سامنے آنے پر مری پولیس نے شہری سے رابطہ کرکے فوری رسپانس دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا،اے ایس پی مری کی زیر نگرانی پر ایس ایچ او مری اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت امجد، تیمور اور حماد کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ شہری نے تھانے یا ریسکیو 15 پر واقعہ کی رپورٹ نہیں کی بلکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شکایت کی جس پر مری پولیس نے فوری رسپانس کیا، سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ سیاحوں کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد قطعا برداشت نہیں، سیاحوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شہری کسی بھی جرم کی رپورٹ کے لئے ریسکیو 15 یا راولپنڈی پولیس کے یونیورسل ایکسس نمبر 051111276797 پر رابطہ کریں۔تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاو¿ن فیز 7 میں ریٹائرڈ کرنل کی اپنے بھانجے پر فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے زخمی سمیع قمر کو ریسکیو کر کے چوکی منتقل کیا، ملزم محمد اظہر سہیل چوکی پر اچانک نمودار ہوا جس نے زخمی پر دوبارہ فائرنگ کی، ملزم کو موقعہ پر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ،اگرچہ ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برا?مد کر لیا گیا ہے تاہم چوکی پر سیکورٹی لیپس کی وجہ سے انچارج چوکی سب انسپکٹر عادل عباس کو معطل کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، میرٹ پر تفتیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں پر حملہ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔راولپنڈی سے چند گھنٹے قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹروے پولیس نے برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ گاڑی نمبر RLT 1350 راولپنڈی کے علاقہ پیرودھائی سے چوری ہوگئی ہے۔

اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ سی دوران ایم ون پر صوابی کے قریب مذکورہ گاڑی لاوارث حالت میں پائی گئی۔ گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بعدازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے گاڑی متعلقہ تھانے کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں