بغیر آکسیجن کے ٹو پہاڑ سر کرنے والے پاکستان کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر آکسیجن کےٹو پہاڑ سر کرنے والے کوہِ پیما کو قوم کا فخر قرار دے دیا۔  

وزیراعلیٰ پنجاب سے کےٹو کی چوٹی سر کرنے والے بلتستان کے کوہ پیماؤں نے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ پیماؤں کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ہمت سے کےٹو چوٹی سر کرنا قابل فخر کارنامہ ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کا کھیل ہے، آپ نے قابل تقلید مثال قائم کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

اس موقع پر کوہِ پیما محمد تقی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمارے عزم کو مزید بڑھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں