پنجاب میں جعلی راجکماری اور ظل سبحانی کے حواری اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں جعلی راجکماری اور ظل سبحانی کے حواری اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو کھلا میدان دیکر جمہوریت کی آبیاری کی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ داروں کے کھرے ایون فیلڈ جاتے ہیں۔ باپ اور بھائی مفرور ہیں۔ چچا جیل میں اور راجکماری سڑکوں پر۔ یہ ہے مکافات عمل۔
اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ہمدردی کے نام پر فوٹو شوٹ کیلئے جعلی راجکماری جاپہنچی۔جعلی راجکماری دکھ میں مبتلاہے کیونکہ ان کے بھائی، والد سمیت تمام اہل خانہ لاپتہ ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی آڑ میں نوٹوں سے لوگوں کے ضمیر کا سودا کیا جاتا رہا۔
این اے 75کے الیکشن کو جعلی راجکماری نے جنگ سے تشبیہہ دی۔ہم مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق اور محب الوطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیشہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔اداروں کو ان کے قدموں پر کھڑا کرینگے۔ این اے 75میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ تبدیلی نہیں دیکھی ہوگی۔مخالفین کو کھلا میدان دیاگیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایک نظریہ کرپشن سے اور دوسرا کرپشن کا خاتمہ کرکے آنے والی نسل کیلئے خوشحال پاکستان سے جڑا ہوا ہے۔حق اور سچ کی فتح ہوتی ہے۔بھرپور اکثریت سے پی ٹی آئی کامیاب ہوں گے۔مفاد پرست ٹولے کو شکست فاش ہو گی۔ ق لیگ ہماری اتحادی ہے اور بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔
ڈاکٹرفردو س عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی کا پاکستان کے ساتھ رشتہ پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ پاسپورٹ ہر محب وطن پاکستانی کی شناخت ہے۔ لیکن جن کا تعلق مودی سے ہو انہیں پاسپورٹ سے فرق نہیں,پڑتا۔ نوازشریف پاکستان نہیں آنا چاہتے اور راجکماری بھی باہر جانے کیلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید میڈیکل سہولیات موجود ہیں۔
میڈیکل گراؤنڈز میں باہر جانے کی بات کرنا بھی فرار ہونے کے ڈرامہ کی ایک قسط ہے جسے فلاپ کریں گے۔ظل سبحانی 73 سال سے کرپٹ سسٹم کو پروان چڑھا رہے تھے اور ہر ادارے میں اپنے درباری اور حواری گھسا رہے تھے۔کرپٹ عناصرکا باہر بھاگ جانا ہمارے اپاہج سسٹم کی نشاندی کرتا ہے۔ عمران خان اس سسٹم میں اصلاحات کرکے اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں۔کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں