بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی سامنے آئی ہے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد سے کم ہوکر 3.8 ہوگئی، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح چار فیصد سے کم ہو کر 1.2فیصد ہوگئی، کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے چھ اضلاع میں 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 20 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 9 کیسز ضلع کیچ سے سامنے آئے، جبکہ کوئٹہ سے چار کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح کم کر 3.8 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 340 ٹیسٹ کیے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد سے کم ہو کر 1.2 ہوگئی۔

 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض کے انتقال کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 27 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں