مینار پاکستان کی سیکیورٹی رینجرز کو دینے کی تجویز

مینار پاکستان کی سیکیورٹی رینجرز کو دینے کی تجویز

وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے ڈی جی پی ایچ اے کے نام خط لکھا ہے جس میں اُنہوں نے مینارِ پاکستان کی سیکیورٹی رینجرز کو دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ مینارِ پاکستان کی تاریخی حیثیت کے پیشِ نظر سیکیورٹی رینجرز کو دی جائے اور مینارِ پاکستان میں صرف فیملیز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

خط کے متن کے مطابق مینارِ پاکستان پر مستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے جبکہ ٹک ٹاکرز کو اسکرپٹ کی منظوری لینے کا بھی پابند کیا جائے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاکرز کو اجازت کے بعد ہی پارکس میں ویڈیو شوٹنگ کرنے  دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں