مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ، سیاسی مخالفین کا احتساب ہو رہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس نہیں ، کوئی گورننس ہوئی ہی نہیں، جھوٹ بول بول کر اپنی کارکردگی بتائی جا رہی ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا ہے، اب حکومت صحافت پر بھی آمریت لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے پر قومی اسمبلی کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا، حکومت بد ترین کارکردگی کو اچھا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی بات پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، تین سال میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشرے میں بد تمیزی بڑھی ، سیاسی قیادت بد تمیزی کرے تو عام آدمی سے تہذیب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔