افغانستان سے انخلا، شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پاکستان نے یورپی یونین کو اس کی جانب سے کی جانے والی انخلاء کی کوششوں میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ یقین دہانی یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر اتوار کے روز ہونے والی گفتگو میں کرائی گئی۔