مریم کے بیٹے کی شادی پر پی ٹی آئی کے حامی بھی پہنچ گئے

لندن: مریم کے بیٹے کی شادی پر پی ٹی آئی کے حامی بھی پہنچ گئے

لندن میں مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچھ حامی بھی پہنچ گئے۔

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان ٹاکرا ہوا، احتجاج کے باعث لینزبرا ہوٹل کے باہر سڑک بلاک ہوگئی، جس پر انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔

تحریک انصاف کے مقامی عہدے دار ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو مظاہرے کے لیے واٹس ایپ گروپ پر بلایا گیا تھا، سب کو پانچ بجے بلایا تھا، مگر کوئی نہیں پہنچا۔

پی ٹی آئی عہدے دار ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں لاتیں ماری گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں