ملتان پولیس نے 4بین الصوبائی گینگ پکڑلئے،12ملزم گرفتار

ملتان (حالات بیورو رپورٹ) :سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ایس پی گلگشت ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی سربراہی میں ایس ڈی پی او نیو ملتان حیدر حسین نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 4 بین الصوبائی گینگ کے 12 ملزمان گرفتار کرکے 1 کار سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان، ڈکیتی، رابری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جس میں 1 کار، 1 رکشہ، 3 موٹر سائیکل، 16 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی، 13 تولے طلائی زیورات، 5 قیمتی موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔جبکہ ملزمان سے 10 غیر قانونی اسلحہ جن میں 10 پسٹل اور گولیاں شامل ہیں برآمد کیے گئے۔گرفتار ملزمان سے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری و دیگر 53 مقدمات ٹریس ہوئے۔برآمد ہونے والا اصل مالکان کے حوالے کیا گیا جنہوں مال وصول کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ایس پی گلگشت ڈویڑن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکل نیو ملتان میں ڈکیتی، رابری اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف بہتر منصوبہ بندی اختیار کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوو¿ں کو گرفتار کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا پولیس کی ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے نیو ملتان سرکل میں پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں