فیصل آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد خرم پرویز کیخلاف اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے‘ محبوس بنانے اور گاڑی چھیننے کے الزام میں مقدمہ درج

فیصل آباد(حالات بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد خرم پرویز کیخلاف اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے‘ محبوس بنانے اور گاڑی چھیننے کے الزام میں لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا‘ صوبائی حکام نے اے ڈی سی جی کو معطل کردیا‘ پولیس رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کی خاتون آفیسر گڑھی شاہو لاہور کی رہائشی ایمن طاہر نے تھانہ گڑھی شاہو لاہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکی شادی سال 2015 میں خرم پرویز کے ساتھ ہوئی تھی‘ ہماری ساڑھے چار سال کی بیٹی آئینور ہے‘ میرے سسرالی مجھ سے مطالبہ کرتے تھے کہ اپنے والدین سے کہو کہ داماد خرم پرویز کو اسلام آباد میں گھر یا پلاٹ لے کر دے‘ آج سے 20 روز قبل میرا خاوند خرم پرویز مجھے بتائے بغیر جرمنی چلاگیا جو 14 اور 15 اگست کی درمیانی رات کو واپس آیا میں اسکے فیصل آباد کے سرکاری ڈرائیور عنصر کے ہمراہ اس کو لینے لاہور ائرپورٹ گئی اور اس کے ساتھ فیصل آباد جانے کی خواہشمند تھی جس نے اسی بنا پر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں محبوس بنالیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی اور بعدازاں میری جہیز میں آئی 55 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی لے کر رفوچکر ہوگیا جس پر پولیس نے اے ڈی سی جی فیصل آباد خرم پرویز اور اسکے سرکاری ڈرائیور عنصر کیخلاف چوری‘ محبوس بنانے‘ تشدد اور دھمکیوں کے الزام میں 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں