راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹے میں مختلف جرائم میں ملوث 10ملزمان گرفتار کرلئے

راولپنڈی(حالات نیوز ڈسک) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹے میں قتل اور زیادتی سمیت چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والی10ملزمان گرفتار کر کی4پستول،2موبائل،3کلو435گرام چرس، طلائی زیورات اوہزار37 روپے برآمد کر لئے ہیں پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاف علی کو 72گھنٹے میں گرفتار کر لیا ملزم نے پرانی رنجش کی بنا پر محمد عظیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
واقعات کے مطابق3روز قبل مقتول کے بھائی نعیم مسکین نے تھانہ وارث خان پولیس کو درخواست دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اور اس کا بھائی جاوید فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان گئے جہاں اس کا بڑا بھائی محمد عظیم پہلے سے موجود تھا اور شاف علی اس سے جھگڑا کر رہا تھا ہمارے منع کرنے پرشاف علی نے چھری کے وار سے اس کے بھائی محمد عظیم کو زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیاتھا دوسری کاروائی میں تھانہ وارث خان پولیس نے 6سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا مقدمہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشہدنے اس کے 06سالہ بیٹے کو گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا ادھرتھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث احسان گینگ کا سرغنہ سرغنہ احسان ساتھیوں ہارون اورذیشان سمیت گرفتار کر کے مسروقہ رقم 37ہزار روپے، طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول30بور برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ مورگاہ پولیس موبائل فون چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے چوری شدہ 02موبائل فون برآمد کر لئے ایک اورکاروائی میں تھانہ کلرسیداں پولیس نے 2ملزمان منشیات فروش خان زیب اور شاہ رخ کو گرفتا ر کر کے خان زیب سے 1کلو200گرام جبکہ ملزم شاہ رخ سی1کلو195گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے ہارون سی1پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہباز سی1پستول30بور معہ ایمونیشن، شہزاد خان سی1پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ وارث خان پولیس نے محمد عرفان سی180گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دانش علی سی860گرام چرس برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں